0
marit list of uos
Posted by Ahmad Sheraz
on
21:00
in
trickss
by sheraz
السلام علیکم
کیا آپ نے کیا کوئی کورس شروع کیا ہے؟
یہ ایک سوال ہے، لیکن یہ موضوع اسی سوال سے جُڑے ایک اور سوال سے ہے؟ کہ:
کہ وہ کورس پینڈنگ ہے؟ ابھی تک چل رہا ہے؟ یا چل کر نہیں دے رہا :پ؟ یعنی آپ اسے وقت نہیں دے پارہے۔
اگر ایسا ہے تو پھر آپ پڑھنا جاری رکھیں، دوسری صورت میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔
آئی ٹی فورمز پر امیجز کی صورت میں جو پوسٹ کرنے کی صورت بنی ہے، وہ اردو کے لیے نقصان دہ تو ہے ہی، خود فورمز اور ممبران کے لیے بھی نقصان دہ ہے، لیکن چونکہ یہ رواج چل پڑا ہے تو اس کو بدلنے میں ذرا وقت بھی لگے گا، اس لیے آج بھی بیشتر احباب جو کوئی کورس شروع کرتے ہیں تو اس کے لیے تصویری طریقہ سے منتخب کرتے ہیں۔
معروف طریقہ کار کے مطابق ایک منفرد پیج لے آؤٹ تیار کیا جاتا ہے جس میں ہیڈرز /فُوٹرز، امیجز، گرافس، اور چارٹس، شاٹس، وغیرہ ہوتے ہیں۔
بیشتر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ایسے کورسز سست روی کا شکار ہوتے ہوتے بالآخر کیچوے کی چال اختیار کرلیتے ہیں، اور پھر کیچوے کی ہیئت خرگوش کی ہوتی ہے، وہ خرگوش جو سوجائے۔ :پ۔ سمجھ کرلیں۔
تو اس صورتحال کی وجہ یہ سمجھ آئی کہ احباب عموماً اپنا کا فوٹو شاپ/کورل ڈرا وغیرہ میں کرلیتے ہیں، جس سے دگنی توانائی خرچ ہوتی ہے۔
ایک: ہم جانتے ہیں کہ کوئی کورس کروانا کتنی توانائی مانگتا ہے، یہ کورس پرووائیڈرز ہی جانتے ہیں۔
دو: دوسری توانائی ہم خرچ کرتے ہیں کہ اس سبق کو ڈیزائن کرنا، ٹیکسٹ مینٹین کرنا، گرافس کو صحیح جگہ پلیس کرنا۔
جب غور کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ توانائی زیادہ کورس ”مواد“ پر خرچ کرنا چاہیے۔ اور ڈیزائن پر کم۔ لیکن ڈیزائن کی بہر حال اہمیت ہوتی ہے، اس کو ہم نظر انداز نہیں کرسکتے۔
شروع میں تو احباب ذوق وشوق سے بناتے ہیں،اور دونوں کام (مواد اور ڈیزائن) بیک وقت کرنا کارے دارد ہے۔ بعض اوقات عبد المالک بھائی کی زبانی 2 گھنٹے بھی لگ جاتے ہیں، یقیناًیہ بہت زیادہ وقت ہے۔
لیکن جیسے جیسے مصروفیات بڑھتی ہیں تو وقت کم پڑجاتا ہے، اور کورس پرسکون طور پر خاموش ہوجاتا ہے۔
اس سے پہلے کہ آپ پک جائیں، تو اصل بات کی طرف چلتا ہوں۔
کیوں نہ ایک نیا کام کریں۔
پیج لے آؤٹ کسی بھی ڈیزائن سوفٹ میں بنائیں، اس میں ہیڈر اور فوٹر سیٹ کریں ، اور خالی جگہ چھوڑ دیں۔
یہ پیج آپ کسی بھی ٹیکسٹ ایڈیٹر مثلاً رائٹر/ورڈ میں بیک گراؤنڈ امیج کے طورپر رکھیں، اور ٹیکسٹ سوفٹویئر کو ہینڈل کرنے دیں۔
ہیڈنگز، پیراگرافس اور کوٹس کو رائٹر اور ورڈ جیسے سوفٹویئرز شوق سے ہینڈل کرتے ہیں۔ یہ کام ان کو کرنے دیجیے۔ آپ صرف مواد کو توجہ دیجیے۔ اور ہیشہ کے لیےبیک گراؤنڈ اور ڈیزائن میں خرچ ہونے والا وقت بچایئے۔
چ ٹ م ل کے لیے بنایا گیا بیک گراؤنڈ امیج جسے ضرورت کے مطابق ورڈ پریوسیسر میں استعمال جاتا ہے۔
اور روٹین کی کلاس جو ورڈ پروسیسر میں رہتے ہوئے تیار کی گئی۔
صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کے لیے
Copyright © 2009 CorNer All rights reserved. Theme by Laptop Geek. | Bloggerized by FalconHive.